فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ

7949a7745b1d502a6e12cbf100f2313f L


ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کل پیر کو ایران کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

ایرانی سرکاری میڈیا ارنا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے، دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں پاکستانی حکومتی ذرائع نے ترک نیوز ایجنسی انادولو کو بتایا کہ ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کرنے والے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران کے دورے کی توقع ہے، جس کا مقصد براہِ راست مذاکرات کی بحالی کی تازہ کوشش کرنا ہے۔

واضح رہے پاکستان نے جنگ کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں فریقوں کے ساتھ مسلسل قریبی رابطے میں رہا ہے۔

امریکا اور ایران نے 17 جون کو مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے اور حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔ تاہم سکیورٹی ضمانتوں اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی سمیت مختلف معاملات پر اختلافات کے باعث مذاکرات بعد ازاں تعطل کا شکار ہو گئے۔

8 جولائی سے 24 جولائی کے دوران امریکا اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے بھی کئے۔ امریکا نے ایران کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ ایران نے جواباً اردن، بحرین اور کویت سمیت متعدد عرب ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور سازوسامان پر حملے کیے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ