پانی پر 40 کلو میٹر موٹر سائیکل دوڑا کر چینی شہری نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
اس منفرد موٹر سائیکل میں خصوصی تبدیلیاں کرکے ایک آبی اسکی نصب کیا گیا تھا
چین میں ایک کاروباری شخص نے عام سڑکوں کے بجائے دریا کی سطح پر موٹر سائیکل دوڑا کر دنیا کو حیران کردیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
چینی موٹر سائیکل کمپنی ZXMOTO کے بانی ژانگ شوئے نے صوبہ ہونان کے شہر مایانگ میں دریائے چن پر اپنی تبدیل شدہ MX450 موٹر سائیکل چلائی اور پانی پر 25.3 میل (تقریباً 40.7 کلومیٹر) کا فاصلہ طے کیا۔
اس غیر معمولی کارنامے پر انہیں تبدیل شدہ موٹر سائیکل کے ذریعے کھلے پانی میں سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ دیا گیا۔
اس منفرد موٹر سائیکل میں خصوصی تبدیلیاں کرکے ایک ایسا آبی اسکی نصب کیا گیا تھا جس کی مدد سے یہ زمین اور پانی دونوں پر چل سکتی ہے۔ پانی میں آگے بڑھنے کے لیے موٹر سائیکل کے پچھلے ٹائر کو استعمال کیا گیا، جو پانی کو پیچھے کی جانب دھکیل کر اسے آگے بڑھاتا تھا۔
پانی کی سطح پر موٹر سائیکل چلانے کا یہ حیرت انگیز مظاہرہ جدید انجینئرنگ اور منفرد تخلیقی سوچ کی مثال بن گیا۔

