کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی نے حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی آگمینٹیشن کام مکمل ہونے کی نئی تاریخ دے دی

augmentation work1793135572 0



کراچی:

کراچی واٹر سیوریج سروسز امپورومنٹ پروجیکٹ ( کے ڈبیو ایس ایس آئی پی ) کے تحت یونی ورسٹی روڈ پر نیپا چورنگی سےحسن اسکوائر تک کے فور آگمنٹیشن کا کام مسلسل تاخیر کا شکار کام مکمل ہونے میں مزید دوماہ سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے نومبر تک کام مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے متاثرہ سڑک کا ایک ٹریک ٹریفک کے لئے ناقابل استعمال ہے گذشتہ پانچ سال شہری اس سڑک پر تکلیف دہ سفر کرنے پرمجبور ہیں  کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی نے حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی آگمینٹیشن کا کام 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا دعوی کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق کے ڈبیلو ایس ایس آئی پی کے تحت کے فور آگمیٹیشن لائنوں کا کام تاخیر کاشکار ہے گذشتہ سال نومبر میں یہ کام شروع کیا گیا جس میں 96اور 72انچ کی لائینیں ڈالنا تھی جس کو فروری 2026میں مکمل ہونا تھا لیکن یہ منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار ہورہا ہے جس کی وجہ سے یونی ورسٹی روڈ پر شہریوں کو گذشتہ پانچ سال سے اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کاروباہ تباہ ہوگئے.

آمدورفت شہریوں کے لئے ایک چیلنج بنی ہو ئی ہے نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر2اعشاریہ 7 کلومیٹر کی یہ لائینیں چار ماہ میں ڈالی جانی تھی لیکن اس میں مسلسل تاخیر ہورہی ہے اور آگمنٹیشن کی لائنوں کے ڈالنے کے دوران متعدد بار پانی سیوریج ، گیس کی لائینیں متاثر کی گئی جس کی وجہ سے پانی کے مسائل کا سامنا گلشن اقبال کے مکینوں کو آئے دن رہتا ہے.

گذشتہ ایک ہفتے قبل ہی 33انچ کی لائن توڑ دی گئی تھی جس کی وجہ سے گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی اب تک بحال نہیں ہوسکی ہے ایکسپریس نیوز نے ٹھیکدار عبدالراحمن سے یہ لائنیں ڈالنے کا کام کب  تک مکمل ہوگا تو ان کا کہنا تھا کہ اس میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے پانی ، سیوریج ، کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کی لائنیں درمیان میں آ رہی ہے ان کو محفوظ رکھتے ہوئے کام کرنا پڑرہا ہے.

ابھی 96 انچ کے 40  فٹ  تک کے پائپ ڈالنا باقی رہے گئے امکان ہے کہ دسمبر کے آخر یا جنوری کے پہلے ہفتے تک کام مکمل کر لیا جا ئےگا.

جبکہ کے ڈبیلو ایس ایس آئی پی کے پروجیکٹ مینجر فیصل جاوید  نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کام تاخیر ضرور ہوئی ہے لیکن ہمارا کام تیزی کے ساتھ جا ری ہے نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر تک آگمیٹیشن کا کام 31 دسمبر 2026کو مکمل کر لیاجائے گا کیونکہ ایک مقام پر کے الیکٹرک کی ہائی ٹیشن لائن گزر رہی ہیں جس کے لئے تقریبا 100 کھدائی کی جائیں گی.

اس کام میں 45 دن لگے گے اس وجہ سے تاخیر ہورہی ہے کیونکہ یہ حساس معاملہ ہے کے الیکٹرک سے ہماری بات ہوچکی ہے انہوں نے کہا حسن اسکوائر سے بیت المکرم مسجد تک کی ہم ہائیڈرو ٹیسٹنگ کامیابی سے کرلی ہے ڈالی گئی لائینیں کے اطراف کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے حسن اسکوائر سے بیت المکرم تک ایک اعشاریہ چار کلومیٹر تک کی سڑک ریڈ لائن کو نومبر کے پہلے ہفتے میں دے دیں گے وہاں سڑک کی تعمیر شروع ہوجا ئیں گی۔

جبکہ مزید ایک اعشاریہ تین کلومیٹر 31 دسمبر 2026کو دے دیا جا ئے گا جبکہ سندھ حکومت نے دعوی کیا تھا کہ نیپا سے حسن اسکوائر تک کی سڑک نومبر میں مکمل کرلی جا ئیں گی  یونی ورسٹی روڈ پر 2021 سے ریڈ لائن کا ترقیاتی کام جاری ہے۔

شہری اس سڑک پر گذشتہ پانچ سال سے مشکل ترین  سفر کرنے پر مجبور ہیں یونی ورسٹی روڈ پر ریڈ لائن کے ساتھ نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر تک کے فور آگمیٹیشن کا کام بھی جاری یہ 2 اعشاریہ 7 کلومیٹر کا کام ایک سال میں بھی مکمل نہیں ہوسکا جبکہ آگمینٹیشن کی 94 کلومیٹر کی دیوہیکل لائینیں ڈالی جائیں گی تو کتنا وقت لگے گا شہری اس حوالے سے پریشاں ہے جبکہ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی نے 94 کلومیٹر کی لائینیں جو شہر کی مرکزی سڑکیں کھود کر ڈالی جائیں گی اس کو 22 ماہ میں مکمل کرنے کا دعوی کیا ہے





Source link

متعلقہ پوسٹ