پشاور؛ پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، نیٹ جال کے باعث بم نہ پھٹ سکا

bomb shell1793175100 0



خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کے مؤثر حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پولیس اسٹیشن حسن خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ہوگیا۔

سی سی پی او میاں سعید کے مطابق کواڈ کاپٹر کے ذریعے پولیس اسٹیشن پر بم شیل کا حملہ کیا گیا تاہم نیٹ جال کی وجہ سے بم شیل پھٹ نا سکا۔

پولیس حکام کے مطابق بم ناکارہ کرنے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے خیبر پختونخوا پولیس نے تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب کر دی تھیں۔

ڈرون کاپٹر کے حملوں کے خطرات کے پیش نظر اقدام اٹھایا گیا تھا، کیونکہ جالیاں نصب کرنے سے نقصان کم سے کم ہوتا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ