انڈیا نے ساف چیمپیئن شپ 2026 کے فائنل میں پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
ڈھاکہ کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں انڈیا نے ایک گول کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے 2-1 سے کامیابی حاصل کی اور مسلسل تیسری مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
پاکستان نے پہلے ہاف کے اختتام پر برتری حاصل کر لی تھی۔ پاکستانی مڈفیلڈر عالمگیر غازی نے انجری ٹائم میں شاندار شاٹ کے ذریعے گیند انڈین گول میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔
A JOURNEY TO REMEMBER DESPITE THE RESULT. Pakistan finish as runners-up after a closely contested 2-1 final against India. #SAFFChampionship2026 #Shaheens #PAKvsIND #FINAL https://t.co/m38ion6GV1
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) November 17, 2026
انڈیا نے دوسرے ہاف میں واپسی کی کوششیں تیز کر دیں اور 61ویں منٹ میں سہیل احمد بھٹ نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔
اس سے قبل پاکستان کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب جنید شاہ کو 59ویں منٹ میں انڈین کھلاڑی برائسن فرنینڈس کے خلاف سخت ٹیکل پر ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔
یوں پاکستان کو باقی وقت دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انڈیا نے کھلاڑیوں کی برتری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی دفاع پر دباؤ برقرار رکھا اور 88ویں منٹ میں سندیپ منڈی نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-1 سے آگے کر دیا۔
پاکستان نے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن انڈین ٹیم نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
یہ پاکستان کی ساف چیمپیئن شپ کے فائنل تک پہلی رسائی تھی۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں میزبان بنگلہ دیش کو 1-0 سے شکست دے کر فیصلہ کن مقابلے میں جگہ بنائی تھی۔
انڈین ٹیم اس سے قبل 1993، 1997، 1999، 2005، 2009، 2011، 2015، 2021 اور 2023 میں بھی ساف چیمپیئن شپ جیت چکی تھی۔

