طوفانی بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

news 1791193905 2209



news 1791193905 2209

(ویب ڈیسک)پیراگوئے کے دارالحکومت اسونسیون اور اس کے گردونواح میں 3 اکتوبر کو ایک طاقتور طوفان نے داخل ہو کر قیامت برپا کر دی، جہاں آسمان سے زمین تک ہونے والی شدید گولاباری اور ژالہ باری نے ہر طرف تباہی مچا دی۔

طوفان کے دوران ہونے والی شدید بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ آسمان سے ٹینس بال کے سائز جتنے بڑے برف کے اولے برسے، جن کی زد میں آ کر گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور متعدد گاڑیاں اور املاک شدید متاثر و تہس نہس ہو گئیں۔

طوفان کے اس قہر کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی معطل ہو گیا اور بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

محکمۂ موسمیات نے صورتحال کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے مزید طوفانی بارش اور ژالہ باری کا نیا الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا دہشتگردی کی زد میں ،صوبے کا وزیراعلیٰ کنٹینر پر چڑھا ہے:عظمیٰ بخاری





Source link

متعلقہ پوسٹ