اسلام آباد: چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت کفایت شعاری اور ایندھن بچاؤ کے اقدامات پر اہم اجلاس

IMG 20260407 WA2304 scaled


اسلام آباد (بیورو رپورٹ محمد سلیم سے ) — چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں کفایت شعاری اور ایندھن کے بچاؤ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کے جاری کردہ کفایت شعاری اور ایندھن بچاؤ کے احکامات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

img 20260407 wa23226748340146387648700
اسلام آباد: چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت کفایت شعاری اور ایندھن بچاؤ کے اقدامات پر اہم اجلاس 4
img 20260407 wa2319172608534248191815


ڈی سی اسلام آباد اور متعلقہ افسران نے احکامات پر کیے گئے اقدامات کی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے مطابق، کفایت شعاری اور ایندھن بچاؤ کے تمام اقدامات فوری طور پر نافذ العمل کیے جا رہے ہیں۔
نئے اوقات کار کا اعلان:
وفاقی دارالحکومت میں تمام دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز پورے ہفتے رات 8 بجے بند ہوں گی۔
بیکریوں، ریسٹورنٹس، کریانہ اسٹورز اور دیگر کھانے پینے کی دکانوں کو رات 10 بجے مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔
شادی ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل تقریبات کے مقامات بھی رات 10 بجے کے بعد بند کر دیے جائیں گے۔
فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز ان اوقات سے مستثنیٰ ہوں گے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ان اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، تاجر برادری، مارکیٹ کمیٹیوں اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ میٹنگز جاری ہیں۔ مختلف مارکیٹس اور کمرشل مراکز میں اعلانات اور آگاہی مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
چیف کمشنر سہیل اشرف نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات کا اطلاق شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر کیا جائے۔ مؤثر نگرانی کا نظام وضع کیا جائے اور تمام متعلقہ ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔ انہوں نے تاکید کی کہ رات 10 بجے کے بعد تمام متعلقہ کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند کر دی جائیں۔
آئی جی اسلام آباد نے یقین دلایا کہ حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس مشترکہ ٹیم کے طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔
یہ اقدامات وفاقی حکومت کی توانائی بچت اور ایندھن کی درآمداتی بل کم کرنے کی وسیع تر مہم کا حصہ ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات پر مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ پوسٹ