راولپندی: پاک فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل روڈولف ہائیکل نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر لبنانی کمانڈر ان چیف کو پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج نے لبنانی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

