حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 29 اکتوبر کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 75 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے ہوگئی۔
اس کے علاوہ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 85 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 377 روپے 91 پیسے ہوگئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 29 اکتوبر کیلیے ہوگا۔

