آج نیتن یاہو‘ کی قسمت کا فیصلہ

netanyahu israel d 1

از قلم محمد سلیم

آج اسرائیلی عوام کو طے کرنا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟ کیا وہ ایک بار پھر اُسی وزیر اعظم (نیتن یاہو) کو اقتدار سونپنا چاہیں گے جس کا ’’دُنیا بھر میں مشہور حفاظتی نظام‘‘ ۷؍ اکتوبر ۲۳ء کو اُس وقت بُری طرح منہدم ہو گیا تھا جب حماس نے اسرائیل پر حملے کئے تھے؟

آج اسرائیلی عوام کو طے کرنا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟ کیا وہ ایک بار پھر اُسی وزیر اعظم (نیتن یاہو) کو اقتدار سونپنا چاہیں گے جس کا ’’دُنیا بھر میں مشہور حفاظتی نظام‘‘ ۷؍ اکتوبر ۲۳ء کو اُس وقت بُری طرح منہدم ہو گیا تھا جب حماس نے اسرائیل پر حملے کئے تھے؟ کیا ایک بار پھر اُسی شخص کے اتحاد کو قیادت کیلئے منتخب کیا جائیگا جس نے حماس کے حملوں کا بدلہ غزہ کے بے گناہ شہریوں سے لیا اور جس کی قیادت میں اسرائیلی فوج نے۷۴؍ ہزار سے زائد شہریوں کو شہیداور کئی پونے دو لاکھ شہریوں کو زخمی کرنے کے علاوہ رہائشی عمارتوں، اسپتالوں، اسکولوں اور غزہ کے انفراسٹرکچر کو زمیں بوس کردیا؟ کیا ایک بار پھر اُسی وزیر اعظم کو اقتدار سونپا جائیگا جس نے غزہ کی جنگ جاری رکھتے ہوئے لبنان، شام اور ایران کو بھی جنگ کی آگ میں جھونکا؟بالخصوص ایران کی جنگ کی وجہ سے تل ابیب پوری دُنیا میں یکہ و تنہا رہ گیا، اس کے دوست ممالک بھی پیچھے ہٹنے لگے، ٹرمپ نے اُن سے دوستی نبھائی مگر اس طرح کہ امریکی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے ناراض تھے؟ کیا ایک بار پھر اُسی وزیر اعظم کو کمان سونپی جائیگی جو ایران کے خلاف جنگ میں ہار گیا؟ کیا وہ اپنے ووٹ کے ذریعہ اُسی وزیر اعظم کو طاقت بخشیں گے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے کئی بار ڈانٹا اور بُرا بھلا کہا؟ آج کا ووٹ ظاہر کریگا کہ اسرائیلی عوام کو فلسطینی بچوں کی چیخیں سنائی دے رہی تھیں یا نہیں۔ آج کا الیکشن طے کریگا کہ اسرائیلی عوام کو انسانیت کے اتنے بڑے دشمن سے کوئی گلہ ہے یا نہیں ہے۔

یاد رہے کہ۱۲۰؍ رُکنی اسرائیلی پارلیمنٹ ’’کنیسیٹ‘‘ کیلئے ’’متناسب نمائندگی‘‘ کا طریقہ رائج ہے جو اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ الیکشن کے بعد سیاسی جماعتیں آپس میں طے کرلیں کہ کون کس بڑی پارٹی کا ساتھ دینا چاہتا ہے۔ نیتن یاہو کی پارٹی لیکوڈ کی قیادت میں نیتن یاہو اپنے اتحاد کو ۶۱؍ سیٹ کے پار پہنچانا چاہیں گے۔منظر عام پر آنے والی سروے رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کے اتحاد کو ۴۸؍ تا ۵۰؍ سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ اپوزیشن کو ۵۲؍سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔ اگر یہی صورت حال برقرار رہتی ہے تو دونوں اتحاد کو غیر اتحادی پارٹیوں سے ساز باز کرنی پڑے گی۔ ایسا لگتا ہے کہ اگر برسراقتدار اتحاد اور اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کو برابر برابر سیٹیں ملیں تو اقتدار کی سب سے بڑی کنجی اسرائیل میں موجود فلسطینی باشندوں کی پارٹیوں کے ہاتھ میں رہے گی۔ دو پارٹیاں اسرائیل میں فلسطینیوں کی ۲۰؍ فیصد آبادی کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ایک ہے جوائنٹ لسٹ اور دوسری رااَم (یونائٹیڈ عرب لسٹ)۔ انہیں مجموعی ۱۳؍ سیٹیں ملنے کی اُمید ظاہر کی جارہی ہے مگر، جیساکہ ہم نے کل اس کالم میں لکھا تھا، نیتن یاہو اقتدار سے ہٹا دیئے گئے تب بھی تل ابیب کی فلسطین پالیسی بدل جائیگی اس کی اُمید کرنا خود کو دھوکہ دینا ہے۔ نیتن یاہو کا اتحاد جوڑ توڑ نہ کرسکا اور اپوزیشن اتحاد نے بازی مار لی تب بھی ملبے میں تبدیل غزہ گل و گلزار نہیں بن جائیگا اس کے باوجود فلسطینی چاہتے ہیں کہ کوئی ’’کم شدت پسند‘‘ لیڈر وزیر اعظم بنے تاکہ اُن کے مصائب کچھ تو کم ہوں۔ یہ چھوٹی سی اُمید بھی اُن کیلئے بہت بڑی اُمید ہے۔

متعلقہ پوسٹ

  • لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا

     عرفان احمد خان ہر چند کہ انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے اور تقسیم ہند کی تحریک ایک سیاسی عمل تھا ۔ جس کو کانگرس اور مسلم لیگ نے بطور سیاسی جماعتوں کے لیڈ کیا ۔ ہندوستان کی تقسیم کے وقت تک ان دونوں جماعتوں کا مذہبی جماعتیں ہونے کا تاثر بالکل بھی نہ تھا ۔ کانگرس تو آج تک لبرل…

  • وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

    کالم نگار: محمد شہزاد بھٹی ​سیاست کے تپتے صحرا میں عوام کے لیے ریلیف کا اعلان کسی ٹھنڈی ہوا کے جھونکے سے کم نہیں ہوتا اور جمعہ کی رات گئے وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ محض اعداد و شمار کا الٹ پھیر نہیں بلکہ معاشی گھٹن میں سسکتی عوام کے لیے تازہ ہوا کا…

  • جرمنی میں تعینات ہونے والے سفارت کاروں کو خوش امدید جرمنی اور پاکستان کے درمیان ڈپلومیٹک تعلقات کا آغاز 15 اکتوبر 1951 کو ایک دستاویز پر دستخط کے ساتھ ہوا تھا ۔ جب اس دستاویز کی گولڈن جوبلی کا وقت آیا اس کے لئے منعقد ہونے والی تقریب میں اس دور کے وزیر اعظم جناب شوکت عزیز بھی شریک ہوے…

  • عیدِ قربان

    تحریر: آسیہ خٹک ہر تہوار کی اپنی ایک الگ اہمیت ہوتی ہے اور ان تہواروں میں عیدین سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہیں: عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ۔ ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابہؓ سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے ان دو تہواروں کے بدلے میں ان سے بہتر دو دن تمہارے لیے مقرر فرما دیے ہیں: 1۔…

  • نفرتوں کے سائے تلے۔نسلوں کا قرض

    تحریر:(نعیم احمد باجوہ) برطانیہ کے  شہر آکسفورڈ  میں داخل ہوں  تو ایک  عجیب سا گمان ہوتا ہے کم و بیش ہر عمارت پر مینار  ے نظر آتے ہیں۔ یہ  یہاں کا تعمیراتی  انداز ہے۔ پہلی بار جانےوالے کو  خیال آتا ہے کہ شاید ہر گلی میں مسجد  موجود ہے۔ لیکن نہیں ان عمارتوں میں گھر ، سکول ، دفاتر،  ہوٹل…

  • قلم کو جھکانے کی کوشش… اور صحافت کی بے حرمتی

    تحریر محمد سلیم راولپنڈی پولیس، خصوصاً تھانہ نیو ٹاؤن، ان دنوں ایک سنگین الزام کی زد میں ہے — قلم کی توہین کا الزام۔ جب ایک ریاستی ادارہ خود قانون شکن بن جائے، تو سچ بولنا جرم بن جاتا ہے، اور صحافت خطرہ۔ حال ہی میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (RIUJ) کے صدر طارق ورک پر ایس ایچ…