بنگلا دیش کے ویسٹ انڈیز کیخلاف 213 رنز، شادمان اسلام 99 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ

web pic 2026 10 28t224626 6801793209602 0



بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز 3 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنالیے۔ اوپنر شادمان اسلام 99 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، تاہم خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا۔

میرپور میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں شادمان اسلام نے 219 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ لٹن داس 10 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

بنگلا دیش کی جانب سے توحید ہردوئے نے 42 رنز بنائے، تاہم پٹھوں میں کھنچاؤ کے باعث انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر جانا پڑا۔ شادمان اسلام اور ہردوئے نے چوتھی وکٹ کے لیے 88 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا۔

ویسٹ انڈیز نے ابتدائی وکٹ تنزید حسن کی صورت میں حاصل کی، جو 9 رنز بنا کر جےڈن سیلز کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ مومن الحق نے 28 رنز بنائے، جبکہ کپتان نجم الحسن شانتو 19 رنز بنا کر جومیل واریکن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے واریکن نے 33 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ خراب روشنی کے باعث تقریباً ایک گھنٹے کے تعطل کے بعد امپائرز نے کھیل کے اختتام کا اعلان کردیا۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ