لاہور میں خواتین پر تشدد اور استحصال کرنے والے قانون کے شکنجے میں آگیا جب کہ شفیق آباد پولیس کی کارروائی،خاوند کی غیر موجودگی میں خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم زبردستی گھر میں گھس کر ہراساں کر رہا تھا، شفیق آباد پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ملزم زبیر کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، خواتین اور بچوں سمیت کمزور طبقے کی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

