ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک امریکی ڈرون تباہ دوسرے کو قبضے میں لے لیا

news 1793289274 2961



news 1793289274 2961

(ویب ڈیسک)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں 14واں جدید ایم کیو ون ڈرون تباہ کرنے اور ایک جاسوس ڈرون کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جدید فضائی دفاعی نظام سے آبنائے ہرمز میں ایم کیو ون ڈرون کو تباہ کردیا، جبکہ آبنائے ہرمز کے مغربی حصے میں امریکی جاسوس ڈرون ایم کیو ایم-170 کا کنٹرول حاصل کرکے اسے بغیر کسی نقصان کے زمین پر اتار لیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے بتایا کہ اس کے الیکٹرانک وار فیئر یونٹ نے امریکی ڈرون کا سراغ لگانے کے بعد اس کے رہنمائی اور کنٹرول سسٹم پر قبضہ کرلیا۔

ایرانی حکام کے مطابق ڈرون کا مقصد خلیج فارس کے ساحلی علاقوں اور آبنائے ہرمز میں ایران کے فضائی دفاعی نظام کی نشاندہی کرنا تھا۔

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ ڈرون سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ اس نے خلیج فارس کے جنوبی ساحل پر واقع ایک ملک سے پرواز کی تھی۔

اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب کی فضائی فورس نے آبنائے ہرمز میں ایک جدید امریکی ایم کیو-1 ڈرون کو نئے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف اور مولانا کے درمیان نوک جھوک، لیگی سینیٹر پرویز رشید کا ردعمل بھی آ گیا





Source link

متعلقہ پوسٹ