بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مسافر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

news 1793357305 1685



news 1793357305 1685

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں جمعہ کے روز بدری ناتھ سے دہرادون جانے والا ایک ہیلی کاپٹر جوشی مٹھ کے نزدیک واقع گاؤں ‘چائیں’ کے پاس گر کر تباہ ہو گیا۔، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 6 افراد سوار تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر ‘ٹرانس بھارت ایوی ایشن’ کا تھا جس کا رجسٹریشن نمبر VT-HCX ہے،ہیلی کاپٹر نے جمعہ کو دوپہر 1:14 بجے بدری ناتھ سے اڑان بھری تھی  جس کے کچھ ہی دیر بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا، فضائی نگرانی کے دوران جوشی مٹھ میں چائیں گاؤں کے قریب دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا، چمولی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 5 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھے۔

 ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس  کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر مشترکہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔  

چمولی کے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر نند کشور جوشی کے مطابق رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ جے پی ڈیم کے اوپر جنگلاتی علاقے میں ایک سفید رنگ کی چیز کو جلتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لاپتہ ہونے والا ہیلی کاپٹر ہی ہو سکتا ہے، فضائی نگرانی اور سرچ آپریشن کے لیے مزید ہیلی کاپٹر بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :  بوسنیا میں اطالوی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک،11 زخمی





Source link

متعلقہ پوسٹ