وفاقی حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف انتقامی کارروائیاں تیز کردیں

IMG 20261030 WA2905


اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کے گھر کے بعد جے یو آئی سے منسلک متعدد مدارس کو سی ڈی اے کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ سی ڈی اے نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان سے منسلک متعدد مدارس کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔
سی ڈی اے نے اسلام آباد میں قائم مدرسہ اختر العلوم، بلال ٹاؤن، کورنگ نالہ، کھنہ ڈاک کو منظور شدہ بلڈنگ پلان کے بغیر تعمیرات کرنے کا مرتکب قرار دیا ہے۔ مدرسہ اختر العلوم کو ۱۵ روز کے اندر تعمیراتی نقشے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی ہے کہ دوسری صورت میں دیگر عمارت سیل کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔
اسی طرح ادارہ معارف اسلامیہ، شریعہ ربانیہ، تفی القرآن، مکان نمبر ۳، اسٹریٹ نمبر ۶، سیکٹر F-8/3 میں غیر قانونی تعمیرات کی نشان دہی کی گئی ہے اور انکشاف کیا گیا ہے کہ مذکورہ مدرسے میں سیٹ بیکس پر غیر قانونی تعمیرات اور چھت پر غیر مجاز تعمیرات کی گئی ہیں۔
سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں کوئی بھی نجی ہاؤسنگ اسکیم، فارم ہاؤسنگ، اپارٹمنٹ، کمرشل اسکیم یا پروجیکٹ سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر منصوبہ بندی، لانچ یا تعمیر نہیں کیا جا سکتا۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں کو فوری طور پر روکا جائے، متعلقہ ڈھانچے کو گرا یا ہٹایا جائے اور غیر قانونی طور پر قبضے میں لی گئی زمین کے استعمال سے باز رہا جائے۔

متعلقہ پوسٹ