ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق
‘امریکا حملے روک دے تو ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا’
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت سے متعلق نقشوں پر اتفاق کرلیا جبکہ تہران نے آئندہ چند روز میں نئے پابندی والے زون کے اعلان کا عندیہ دے دیا ہے۔
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان اس معاملے پر باضابطہ معاہدے پر آئندہ چند روز میں دستخط کیے جائیں گے۔
محسن رضائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے باہر پابندی والا زون قائم کیا جائے گا جو امریکی ناکہ بندی کی لائن سے شروع ہو کر خلیج تک پھیلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے زون میں داخل ہونے والے ہر بحری جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق اگر امریکا ایران پر حملے روک دے تو ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا۔

