قطر کا بیرون ملک سیاحت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے مفت سیاحتی ویزوں کا اعلان

news 1793467064 7784



news 1793467064 7784

(24 ںیوز)قطر نے بیرون ملک سیاحت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان کر دیا، جس میں پاکستانی پیشگی ویزا حاصل کیے بغیر ملک پہنچنے سیاحتی ویزا حاصل کر سکیں گے۔

قطر کی وزارت داخلہ کے مطابق سیاحت کی غرض سے قطر پہنچنے والے پاکستانیوں کے لیے مفت آن ارائیول ویزے کی سہولت رکھی گئی ہے جس کی معیاد زیادہ سے زیادہ 30 روز ہو گی۔ تاہم اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی شہریوں کو 4 بنیادی شرائط پوری کرنا لازم ہو گا۔

وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی مسافر کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم تین ماہ باقی ہونا ضروری ہے، جبکہ واپسی کا کنفرم ٹکٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہوٹل کی بکنگ صرف قطر کی سرکاری سیاحتی ویب سائٹ ڈسکور قطر کے ذریعے کرانا ہو گی۔ دیگر آن لائن ٹریول ویب سائٹس یا بکنگ پلیٹ فارمز سے حاصل کردہ ہوٹل ریزرویشن قابل قبول نہیں ہوگی،قطر کا سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے منظور شدہ انشورنس کمپنی سے ہیلتھ انشورنس حاصل کرنا بھی لازمی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق مفت سیاحتی ویزا زیادہ سے زیادہ 30 روز کے لیے جاری کیا جاتا ہے، تاہم قیام کی مدت ہوٹل کی بکنگ کے مطابق بھی مقرر کی جاسکتی ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ چاروں شرائط پوری نہ کرنے والے مسافروں کو قطر پہنچ کر ویزا کی سہولت ملنے کی ضمانت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں ڈینگی پھر سر اُٹھانے لگا ،84 مریضوں کی وائرس کی تصدیق





Source link

متعلقہ پوسٹ