ایران سے مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں:امریکی صدر ٹرمپ

news 1793550311 4945



news 1793550311 4945

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے مرحلے میں ہیں، تاہم ایرانی قیادت پر مکمل بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ہیلووین پارٹی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پہلے معاہدہ کرتا ہے اور پھر اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ آیا ایران کسی معاہدے پر آمادہ ہوتا ہے یا نہیں، تاہم امریکا کو کوئی جلدی نہیں ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام، پیداواری صلاحیتوں اور جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب صرف ایک یا دو مقامات باقی ہیں جن سے نمٹنا ہے۔ ان کے بقول امریکا یہ کارروائی صرف 10 منٹ میں مکمل کر سکتا ہے اور اس حوالے سے ایک منصوبہ بھی تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جیکب آباد میں خونی تصادم، دو خواتین سمیت 4 افراد قتل، فائرنگ سے 2 زخمی





Source link

متعلقہ پوسٹ