لاہور، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فوم فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، فائر فائٹنگ کا عمل جاری

fire in foam factory lahore1793830679 0



لاہور:

سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں اسٹار فوم فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے باعث عمارت آگ کی لپیٹ میں آگئی، ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر 75 فیصد قابو پالیا، جبکہ کولنگ اور فائر فائٹنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو رات 10 بج کر 21 منٹ پر فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ فیکٹری میں فوم کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے خام مال میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے آپریشن میں ایک ایمبولینس، 6 فائر وہیکلز، 4 ریسکیو وہیکلز، ایک اسپیشلائزڈ وہیکل اور 35 سے زائد ریسکیورز حصہ لے رہے ہیں۔

فائر اینڈ ریسکیو آپریشن کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد چوہدری کررہے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے تک فائر فائٹنگ کا عمل جاری رہے گا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ