پشاور سے سوات آنے والی خاتون کا ’گینگ ریپ‘ کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار

uk woman rape in india1741888906 0


پشاور سے سوات انی والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی پر دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ  پولیس اہلکاروں کے خلاف پولیس اسٹیشن رحیم آباد میں مقدمات درج کرلیے گئے،  گرفتار پولیس اہلکاروں میں غضنفر کا تعلق پشاور اور واحد کا تعلق ملاکنڈ سے ہے۔

 بعد ازاں اپنے ایک بیان میں ترجمان سوات پولیس نے کہا کہ خاتون سے زیادتی کیس میں تھانہ رحیم آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گزشتہ شب تھانہ رحیم آباد پولیس کو مسماۃ (ع) ساکنہ پشاور نے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کے خلاف زیادتی کی رپورٹ درج کرائی۔

ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے واقعے کا فوری نوٹس لینے پر ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد زاہد اللہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت واحد محمود ولد بادشاہ محمد ساکن الہ ڈھنڈ، بٹ خیلہ اور محمد غضنفر ولد محمد صفدر ساکن چمکنی، پشاور کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان متاثرہ خاتون کو ان کے شوہر کے ہمراہ ہوٹل کے کمرے میں لے گئے، وہاں باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ