پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر اور گلوکار فلک شبیر کا موازنہ مقبول پاکستانی ڈرامے کے کردار ’ابوبکر‘ سے کرتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کر دیا۔
سارہ خان نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر سے زندگی میں پرسکون رہنا سیکھا ہے، کیونکہ پہلے وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہو جاتی تھیں، تاہم اب ان کی شخصیت میں ٹھہراؤ آگیا ہے۔
اس دوران ندا یاسر نے ڈرامے کے کردار ’ابوبکر‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلک شبیر بھی حقیقی زندگی میں ابوبکر جیسے ہیں جس پر سارہ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’فلک تو ابوبکر کے بھی ابو ہیں۔‘

