
(ویب ڈیسک )امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کے بعد ٹرمپ انتظامیہ سے پہلا استعفیٰ آگیا۔
محکمہ انصاف کی عہدیدار اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ہرمیت ڈھلون(Harmeet Dhillon) نے استعفیٰ دے دیا۔
دوسری جانب امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب کرنے اور ان کے اختیارات کو محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس سے واشنگٹن میں آئندہ دو سال کے دوران سیاسی کشیدگی اور قانون سازی میں تعطل کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی ہائی الرٹ،لڑاکا طیارے فضا میں آگئے
ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں 54 نشستیں حاصل کرکے اکثریت حاصل کرلی، جبکہ ایوانِ نمائندگان میں بھی 30 نشستوں کا اضافہ کیا ہے۔
ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی ترجیحات میں عوام کو درپیش مہنگائی کے مسائل کا حل اور ٹرمپ انتظامیہ کا احتساب شامل ہوگا۔

