پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے شوہر سے علیحدگی کیلیے عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صنم جاوید نے فیملی کورٹ میں وکیل خدیجہ صدیقی کے توسط سے خلع کی درخواست دائر کی ہے۔
اپنی درخواست میں صنم جاوید نے لکھا کہ خاوند کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہیں ہورہی جس کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں اور اب میں میں مزید شوہر کے ساتھ رشتے میں نہیں رہ سکتی۔
صنم جاوید نے استدعا کی کہ عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔ عدالت نے درخلع کے دعوے پر شوہر عتیق ریاض کو 25 نومبر کیلیے نوٹس جاری کردیا۔
واضح رہے کہ صنم جاوید اور عتیق ریاض 2009 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور پھر اُن کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔ پی ٹی آئی کی رہنما اس وقت 9 مئی کے مقدمات میں جیل میں قید کاٹ رہی ہیں۔

