ہنگو: مکان کی چھت گرنے سے چار کمسن بچیاں جاں بحق، مالک مکان سمیت تین افراد زخمی

rescue 11221730034484 0



ہنگو میں تھانہ دوآبہ کی حدود میں واقع علاقے جدید بانڈہ میں مکان کی چھت گرنے سے چار کمسن بچیاں ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبی چاروں بچیوں کو نکال کر ان کی لاشیں عبدالروف اسپتال منتقل کردیں۔ جاں بحق بچیوں کی عمریں دو سے بارہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

ایس ایچ او دوآبہ واحد نور کے مطابق زخمیوں میں مکان مالک فضل غنی اور دو خواتین شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مکان کے ایک کمرے میں تعمیراتی کام کے دوران ملبہ چھت پر ڈال دیا گیا تھا، جس کا اضافی بوجھ برداشت نہ کرنے کے باعث چھت گر گئی اور افسوسناک حادثہ پیش آیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ