عمرہ زائرین کے گردن توڑ بخار، انفلوئنزا ویکسن کی خریدار میں مبینہ بے ضابطگیاں، ویکسینیشن بند

vaccination1792849633 0



عمرہ زائرین کےگردن توڑ بخار اور انفلوائنزا ویکسین کی خریداری میں مبینہ طور پر بےضابطگیوں پر عمومی ویکسینیشن بند کر دی گئی ہے اور کراچی ایئرپورٹ پر قائم بارڈڑ ہیلتھ سروسز کاؤنٹر بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیےلازمی ویکسینیشن کی خریداری میں مبینہ بےضابطگیوں کے سبب عمومی طور پر ویکسین کی فراہمی بندکر دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسٹاک میں صرف 4 ہزارویکسین ڈوز موجود ہے جو نادرا کے پاک آئیڈنٹیٹی ایپ فیس ادائیگی کرنے والوں کے لیے مختص کردی گئی ہے اور ڈسپنسری میں ویکسین کے لیے ایڈوانس ادائیگی کے حامل مسافروں کی ویکسینیشن جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مذکورہ صورت حال کے سبب کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی ویکسینیشن کے لیے قائم بارڈرہیلتھ سروسز کا کاونٹر ہٹا دیا گیا ہے اور ائیرپورٹ ڈسپنسری میں تمام عملہ بھی فارغ کردیا گیا تاہم صرف ایک ڈسپنسر اور ایک اہلکار موجود ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ویکسنیشن پروگرام کےلیے تعینات ڈیلی ویجر نوجوانوں کو اگلے احکامات تک نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عمرہ زائرین کے لیے ویکسینیشن لازمی کرانے کی تاریخ میں چندروز قبل جاری نئے احکامات کے تحت 20 نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ