
(24 نیوز )پولینڈ کے شہر کراکوف کے مرکزی اسکوائر میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق ایک گاڑی مرکزی اسکوائر میں داخل ہوئی، جس کے بعد ملزم نے شہریوں پر فائرنگ شروع کردی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کرنے والے ملزم کو گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس نے زخمی ملزم کو حراست میں لے کر علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فائرنگ کے محرکات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب میں سڑک حادثہ: خواتین اور بچوں سمیت 7 جاں بحق

