برطانوی خاتون نے دنیا کی بلند ترین آواز میں چیخنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

news 1794145841 6531



news 1794145841 6531

(24 ںیوز)برطانوی خاتون نے دنیا کی بلند ترین آواز میں چیخنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ، برطانوی خاتون کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ۔

برطانیہ میں گزشتہ تقریباً چار دہائیوں سے عوامی اعلانات کرنے والی خاتون برینڈا ولیسن نے دنیا کی بلند ترین آواز میں چیخنے والی خاتون کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

برینڈا ولیسن نے 9 ستمبر کو ریکارڈ بنانے کی باضابطہ کوشش کے دوران 105.9 ڈیسی بل کی آواز سے چیخ کر یہ اعزاز حاصل کیا،اُن کا کہنا تھا کہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کے دوران انہیں محسوس ہوا کہ ان کی آواز اپنی ممکنہ بلند ترین سطح تک نہیں پہنچ سکی۔

واضح رہے کہ برینڈا ولیسن نے 1987 میں پیٹربورو کی ٹاؤن کرائر (عوامی منادی کرنے والی) کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور تب سے اسی شعبے سے وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :معروف پیغام رسانی ایپ ’’واٹس ایپ‘‘ نے 2 نئے فیچر متعارف کروا دیئے





Source link

متعلقہ پوسٹ