ایرانی حملے میں 6 امریکی فوجیوں کی ہلاکت پینٹاگون کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

news 1794814391 8664



news 1794814391 8664

(ویب ڈیسک)ایران کے حملے میں 6 امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر پینٹاگون کے خلاف سنگین غفلت کے الزامات عائد کیے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کویت میں ایرانی حملے سے زندہ بچ جانے والے امریکی فوجی افسر میجر اسٹیفن ریمزباٹم نے پینٹاگون کے خلاف کانگریس کی کمیٹیوں کو باضابطہ شکایت جمع کرا دی۔

میجر اسٹیفن نے انکشاف کیا کہ فوجی مرکز پر ڈرونز اور میزائلوں سے بچاؤ کا مناسب انتظام ہی موجود نہیں تھا،اعلیٰ حکام کو بار بار خطرات سے آگاہ کیا گیا لیکن خدشات نظرانداز کردیے گئے،میجر ریمزباٹم نے حملے کو فوجی حکمت عملی کی ناکامی قرار دیا۔

واضح رہے کہ یکم مارچ کو کویت میں ایرانی حملے کے نتیجے میں 6 امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں سے متعلق اہم اعلان





Source link

متعلقہ پوسٹ