اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت عربوں کو مین سٹریم میں جگہ ملنے تک برقرار رہے گی

news 1794149115 7087


(وسیم عظمت) آج شام کچھ دیر بعد اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ  یشر پارٹی کے چئیرمین گادی آئزنکوٹ کو وزیراعظم نامزد کر کے حکومت بنانے کی دعوت دے رہے ہیں۔ لیکن بتایا جا رہا ہے کہ حکومت کا بن جانا اور پرائم منسٹر نیتن یاہو کا عملاً سبکدوش ہونا ہنوز دور ہے۔

 اگر کسی وجہ سے آئزن کوٹ حکومت بنانے میں ناکام ہو گئے اور اس کے بعد نیتن یاہو بھی حکومت نہ بنا سکے تو وزیراعظم نیتن یاہو ہی رہیں گے اور کنیست کا نیا الیکشن کروانا پڑے گا۔ اس سارے عرصہ کے دوران حکومت نیتن یاہو کی رہے گی۔ اگر نئے انتخاب کے بعد بھی نیتن یاہو کے مخالف اکثریت حاصل نہ کر سکے تو نوبت تیسری مرتبہ اور اس کے بعد چوتھی مرتبہ الیکشن تک جا سکتی ہے اور اس سارے عرصہ کے دوران وزیراعظم نیتن یاہو کی ہی رہے گی۔
صدر اسحاق ہرزوگ نے جیوش کیلنڈر کے مطابق کل شام سبت ختم ہوتے ہی اعلان کیا کہ وہ یشر پارٹی کے چیئرمین گاڈی آئزن کوٹ کو اسرائیل کی اگلی حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپیں گے۔ آج اتوار کی شام جیوش کیلنڈر کے مطابق پیر کے دن کا آغاز ہونے کے بعد صدر ہرزوگ اپنے گھر پر ایک تقریب میں آئزنکوٹ کو وزیراعظم کے عہدہ کے لئے نامزد کریں گے۔ اس نامزدگی کے ساتھ ہی آئزنکوٹ کے لئے حکومت بنانے کے لئے  28 دن کی مہلت کی سٹاپ واچ چل پرے گی۔

اب تک صورتحال یہ ہے کہ چینج بلاک آئزن کوٹ کو پرائم منسٹر بنانے پر تو متفق ہے لیکن عرب سیاستدانوں کی جوائنٹ لسٹ کے  11 ارکان اور   منصور عباس کی رعم پارٹی کے 8 ارکان کی حمایت کے بغیر حکومت بن نہیں سکتی اور ان چار پارٹیوں کو حکومت میں شامل کرنے یا حتیٰ کہ ان کی حمایت حاصل کرنے کے سوال پر چینج بلاک کی پارٹی یسرائیل بیتونی کا اختلاف برقرار ہے۔

دوسری طرف بشمول الٹرا آرتھوڈوکس پارٹیوں میں سے ایک کے حمایت سے پیچھے ہٹ جانے کے باوجود  وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ک اور ان کی پارٹی لیکود  وزارت عظمیٰ کے لئے آئزن کوٹ کو  مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام کرنے کی  کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

چینج بلاک کے لئے نیتن یاہو سے جان چھڑانے کا صرف ایک ہی قابل عمل راستہ ہے کہ چار عرب پارٹیوں کے  19 ارکان کو مین سٹریم میں جگہ دے دی جائے اور  عرب اسرائیلی ووٹروں کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

آئزن کوٹ اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے صدر کی رہائش گاہ پر ایک تقریب میں گادی آئزن کوٹ باضابطہ طور پر مینڈیٹ وصول کریں گے۔ اس کے بعد اس کے پاس حکومت بنانے کے لیے 28 دن ہوں گے، ہرزوگ کو ضرورت پڑنے پر اس مدت میں 14 دن تک کی توسیع دینے کا اختیار ہے۔ اگر اس مدت میں آئزن کوٹ اعتماد ناکام ہو جاتے ہیں، تو نیتن یاہو کو  وزیراعظم بننے کے لئے مطلوبہ حمایت حاصل  کرنے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔

ہرزوگ نے کہا کہ اس نے بدھ اور جمعرات کو تمام کنیسٹ پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اور دونوں حریفوں سمیت سیاسی میدان کے اعداد و شمار کے ساتھ ہفتے کے آخر میں مزید بات چیت کے بعد، انہوں نے شام کے اوائل میں آئزن کوٹ اور نیتن یاہو کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔

آئزن کوٹ کی نامزدگی سے نیتن یاہو کے اختیار میں کیا تبدیلی آئے گی؟

آج کچھ دیر بعد صدر ہرزوگ آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی قانونی دعوت دیں گے تو اس کے بعد پرائم منسٹر نیتن یاہو کے ستیٹس اور اختیار میں کیا تبدیلی آئے گی؟
دراصل اس نامزدگی کا مطلب یہ ہوگا کہ آئزن کوٹ کو حکومت تشکیل دینے کا آئینی مینڈیٹ مل گیا ہے، لیکن نیتن یاہو اسی لمحے وزیراعظم کا عہدہ یا حکومتی اختیارات نہیں کھو دیں گے۔

اسرائیلی نظام میں  صدر کی جانب سے حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپنا۔نئی حکومت کا تشکیل پانا، کنیسٹ سے اعتماد حاصل کرنا اور حلف اٹھانا۔ ایک متوازی سرگرمی ہے جب کہ اس دوران موجودہ پرائم منسٹر اور ان کی کابینہ بدستور کام کرتے رہیں گے۔اسرائیلی Basic Law: The Government کی دفعہ 30 کے تحت سابقہ حکومت نئی حکومت کے قیام تک اپنے فرائض انجام دیتی رہتی ہے۔ 

 نیتن یاہو کے اختیارات میں کیا تبدیلی آئے گی؟
 نئی کنیست کے انتخاب کے بعد نیتن یاہو کی حکومت پہلے ہی عبوری حکومت کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ اس لیے آج آئزن کوٹ کو مینڈیٹ ملنے سے نیتن یاہو کے اختیارات میں کوئی نیا قانونی کٹاؤ نہیں آئے گا۔نیتن یاہو کی حکومت عبوری حکومت (Caretaker Government) کے طور پر کام کرتی رہے گی۔

 فوجی کمانڈ اور سکیورٹی فیصلےبرقرار رہیں گے، خارجہ پالیسی برقرار رہے گی،  حکومتی انتظامی فیصلے برقرار رہیں گے، اعلیٰ عہدوں پر موجودہ تقرریاں برقرار رہیں گی۔

اخلاقاً نیتن یاہو کو زیادہ قانونی احتیاط اور جواز درکار ہو گا۔ وہ غیر معمولی سرکاری اخراجات کریں گے تو اس کی زیادہ قانونی جانچ پڑتال کی جائے گی لیکن موجودہ از حد وولٹائل ماحول میں نیتن یاہو اس عبوری دورانیہ میں اپنے حریف کو ناکام بنانے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں خواہ اس کی اخلاقی حیثیت پر اعتراض ہی کئے جائیں۔
  اسرائیل میں عبوری حکومت کے فوجی اور قومی سلامتی کے اختیارات محض نئی حکومت کی تشکیل کے انتظار میں معطل نہیں ہو جاتے۔  ان اختیارات کو بروئے کار لا کر نیتن یاہو جنگ جیسا کوئی اقدام کرنے کے متعلق نظری طور پر تو حکم دے سکتے ہیں لیکن گزشتہ دس روز سے یہ صورتحال ہے کہ اسرائیلی فوج کے چیف نیتن یاہو کا ایران پر حملے کا حکم ماننے سے انکار کئے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ان سے ایسا ہی کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

  پھر نیتن یاہو کی پوزیشن میں اصل تبدیلی کیا ہے؟
آج شام ہونے والی نامزدگی قانونی سے زیادہ سیاسی تبدیلی ہے۔

آئزن کوٹ کےحکومتی مذاکرات اور ممکنہ اتحادیوں کے ساتھ معاملات اب باضابطہ تشکیلِ حکومت کے مرحلے میں داخل ہوں گے۔ اس عمل کے دوران وہ اپنی کابینہ تشکیل دیں گے۔
نیتن یاہو اب صرف ایسی عبوری حکومت کے سربراہ ہیں جس کا متبادل بنانے کی کوشش باضابطہ شروع ہو چکی ہے۔ 

 اہم آئینی نکتہ
آئزن کوٹ کو صدر کی طرف سے مینڈیٹ ملنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں یا نیتن یاہو ان کے ماتحت ہو گئے ہیں۔

آئزن کوٹ اس وقت تک حکومت کے انتظامی اختیارات استعمال نہیں کر سکتے جب تک ان کی حکومت کنیست کا اعتماد حاصل کرکے باضابطہ طور پر اقتدار نہ سنبھال لے۔

اقتدار کی منتقلی کا راستہ

8 نومبر: صدر کا مینڈیٹ

آئزن کوٹ حکومت بنانے کی کوشش شروع کرتے ہیں۔ وہ  ممکنہ اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات اور کابینہ کی تشکیل کرتے ہیں، جس روز وہ یہ سمجھیں کہ اب انہیں مطلوبہ حمایت حاصل ہے، وہ کنیست میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

نئی حکومت اعتماد حاصل کرتی ہے تو اس کے بعد وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان کیحلف برداری اور اقتدار کی منتقلی ہوتی ہے،

نئے وزیراعظم کے حلف لینے کے ساتھ ہی نیتن یاہو کی حکومت ختم ہو جاتی ہے اور آئزن کوٹ وزیراعظم بن جاتے ہیں۔
آئزن کوٹ کو حکومت بنانے میں صرف دو دن لگیں یا 28 سے 42 دن لگ جائیں، اس دوران ایران، غزہ یا لبنان کے حوالے سے بڑے فوجی فیصلوں کی آئینی ذمہ داری بدستور نیتن یاہو اور ان کی کابینہ پر ہوگی، آئزن کوٹ پر نہیں۔ البتہ فوجی معاملات پر پوزیشن پہلے واضح ہو چکی ہے کہ آئی ڈی ایف کے چیف ایال ضمیر نیتن یاہو کو کسی ایدونچر کی اجازت دینے سے انکار کریں گے۔

news 1794149506 9214
Caption تین عرب اسرائیلی پارٹیوں کے 11 ارکان کا گروپ فوٹو؛ وہ آئزن کوٹ کو پرائم منسٹر بنانے کے عوض عرب اسرائیلی شہریوں کے لئے سکیورٹی  کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ دوسری عرب اسرائیلی پارٹی رعم  کے 8 ارکان آئزن کوٹ کی حمایت کے بدلے عرب اسرائیلی شہریوں کے لئے وسائل کی منصفانہ ایلوکیشن چاہتے ہیں۔ ان سب پر چینج بلاک کے بعض لوگوں کو یہ اعتراض ہے کہ ان میں سے کوئی بھی حماس کی مذمت نہیں کر رہا۔ بعض لوگ ان سفید پوش صاف ستھرے سیاستدانوں کو "دہشتگرد” کہہ کر بلاتے ہیں اور نیتن یاہو ان سب کو "سکیورٹی رسک” کا لیبل لگانے کی حد تک جاتے ہیں۔

یہ سیاسی صورت حال کا ایک غیر معمولی پہلو ہے: حکومت تبدیل کرنے کا مینڈیٹ ایک شخص کے پاس ہے، مگر ریاستی انتظام اور فوجی اختیارات دوسرے کے پاس رہیں گے جو عملاً آخری لمحے تک مزاحمت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 





Source link

متعلقہ پوسٹ