راولپنڈی: نجی ٹی وی کی پروگرام ہوسٹ ربیعہ احسن گولی لگنے سے جاں بحق، شوہر گرفتار

IMG 20261108 WA1582


راولپنڈی: بیورو رپورٹ محمد سلیم سے

راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد میں نجی ٹی وی کی پروگرام ہوسٹ اور اینکر پرسن ربیعہ احسن فائرنگ کے ایک واقعے میں جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس نے ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ربیعہ احسن کی لاش گھر کے بیڈ روم سے ملی، انہیں سامنے سے گردن کے نیچے ایک گولی لگی۔ ان کی عمر تقریباً ۴۰ سال بتائی جاتی ہے اور وہ دو بیٹیوں کی ماں تھیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، جبکہ پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے گلشن آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اینکر پرسن کے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق مقتولہ کے شوہر احسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ پوسٹ