کوئٹہ: سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کڑم ویلی میں سکیورٹی فورسز نے دو مراحل میں آپریشن مکمل کر لیا، جس میں مجموعی طور پر 27 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ پہلے مرحلے میں 15 جبکہ دوسرے مرحلے میں 12 دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ردالفتنہ 3 جاری ہے۔ مستونگ میں کی گئی اس کارروائی کے دوران مقامی کمانڈر یاسر پرکانی بھی اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

