Wasim Akram’s son defeats American opponent, secures fourth consecutive win in MMA fight

web pic 2026 11 09t011334 3441794169172 0


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم نے امریکا میں مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) مقابلے میں امریکی حریف کو شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

امریکا میں ہونے والی فائٹ میں تیموراکرم  نے سخت مقابلے کے بعد تین راؤنڈز پر مشتمل فائٹ میں ججز کے متفقہ پوائنٹس کی بنیاد پر فتح اپنے نام کی۔

ان کی کامیابی پر لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے کو مبارک باد دی اور ان کی ہمت، عزم اور فائٹنگ اسپرٹ کو سراہا۔ وسیم اکرم نے لکھا کہ یہ زبردست مقابلہ تھا ، مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ تین سخت راؤنڈز تک بیٹے کو مقابلہ کرتے دیکھنا ان کے لیے بھی آسان نہیں تھا۔ وہ فائٹ کے دوران حیران اور پریشان بھی ہوئے، تاہم انہیں تیمور کی کارکردگی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے بیٹے کو اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کی تلقین بھی کی۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم نے جنوری 2023 میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ان کے بیٹے نے کرکٹ کے بجائے ایم ایم اے کو بطور کیریئر منتخب کیا ہے اور وہ امریکا میں پروفیشنل فائٹر بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ