
(اشرف خان) ایران سے مذاکرات میں پیش رفت کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
نیویارک سیشن میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ،امریکی خام تیل 3.70 فیصدسستاہوکر 87.48 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ۔
عالمی منڈی میں پیر کو کاروبار کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئے حملوں کا حکم دینے کا امکان انتہائی کم ہے، کیونکہ تنازع ختم کرنے کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 17 فیصد کمی ہوئی، جو کورونا وبا کے آغاز کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار کمی ہے۔
گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل 12.26 فیصد کمی سے 90.83 ڈالر فی بیرل تک گرگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کون سی گاڑیاں 10 لاکھ روپے تک سستی ہونے والی ہے؟جانئے

