ریاض میں دھماکوں کی آوازیں، حوثیوں کے بیلسٹک اور کروز میزائل تباہ: فوجی اتحاد

399798 2076654701


سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منگل کو متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جب کہ سعودی فوجی اتحاد نے کہا کہ اس نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے ریاض کی طرف داغے گئے بیلسٹک اور کروز میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے۔

اے ایف پی کے صحافیوں نے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنیں، جبکہ شہریوں کو موبائل فون پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں انہیں ’فضائی خطرے‘ کے باعث محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے ایکس پر جاری بیان میں کہا: ’فضائی دفاعی نظام نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل روک کر تباہ کر دیا۔‘

مزید کہا گیا کہ ’فضائی دفاعی نظام نے حوثی دہشت گرد ملیشیا کی جانب سے ریاض کی طرف داغا گیا کروز میزائل روک کر تباہ کر دیا۔‘

بعد ازاں ملک کے شہری دفاع کے ادارے کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔

اتحاد نے اس سے قبل بتایا تھا کہ فضائی دفاعی نظام نے رات گئے جنوبی علاقے کی طرف آنے والے ایک بیلسٹک میزائل کو بھی تباہ کر دیا۔

دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک سعودی عرب کئی ہفتوں سے یمن کے حوثیوں کے تقریباً روزانہ حملوں کا سامنا کر رہا ہے، جن کے خلاف فوجی اتحاد کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

سعودی فوجی اتحاد نے پیر اور منگل کی درمیانی شب ایکس پر بتایا تھا کہ حالیہ کارروائیوں کے دوران حوثیوں کی ملکیت بیلسٹک میزائلوں کے پرزے جوڑنے اور تیار کرنے والی ایک فیکٹری، بیلسٹک میزائلوں کے ٹھوس ایندھن کی آمیزش اور تیاری کرنے والا ایک کیمیائی کارخانہ اور بیلسٹک میزائلوں کے الیکٹرانک نظام جوڑنے والی ایک الیکٹرانکس ورکشاپ تباہ کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل اتوار کو حوثیوں نے ریاض کے کاروباری علاقے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جہاں عینی شاہدین کے مطابق آرامکو ٹاور کو نقصان پہنچا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی حکام نے کہا تھا کہ ’حملے کی کوشش‘ کے بعد گرنے والے میزائل کے ٹکڑوں سے عمارت کو معمولی نقصان پہنچا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی تصاویر میں ریاض ریجن کے نائب گورنر اور دیگر حکام کو عمارت کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا، جس کی بعض منزلوں کو نقصان پہنچا تھا۔

حوثی بارہا آرامکو کے تیل بردار جہازوں، ریفائنریوں، ذخیرہ کرنے کے مراکز اور کمپنی کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے مارچ 2015 میں حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا، جو اس گروپ کی جانب سے دارالحکومت صنعا پر قبضے اور یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے چند ماہ بعد ہوا تھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ