ویانا: آسٹریائی حکام نے تصدیق کی ہے کہ تین الگ الگ برفانی تودوں کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق آسٹریائی الپس میں حال ہی میں 20 سے 50 سینٹی میٹر تک برفباری ہوئی ہے، جس سے پہاڑوں پر خطرناک حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ تازہ برف پرانی برف کے ساتھ ٹھیک طرح جمی ہوئی نہیں ہے، جس کے باعث علاقے میں بار بار برفانی تودے گر رہے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے روانہ کی گئی ہیں، جبکہ حکام نے مقامی باشندوں اور سیاحوں کو خطرناک علاقوں میں جانے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

