دوشنبی/بیجنگ: چینی سفارت خانے نے تاجکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں سے فوری انخلا کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سفارت خانے کے مطابق تاجکستان اور افغانستان کی سرحد پر صورتحال بدستور کشیدہ ہے، جس کے پیشِ نظر یہ حفاظتی اقدام اٹھایا گیا تاکہ شہری محفوظ رہیں۔
حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی سیکیورٹی ہدایات پر عمل کریں اور حالات کے مستحکم ہونے تک چوکس رہیں۔

