وزیرِاعظم شہباز شریف اور کرغیزستان کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس میں یادگاری پودا لگانے کی تقریب

FB IMG 1764840490382




وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور کرغیزستان کے  صدرعزت مآب صادر ژاپاروف نے آج اسلام آباد میں واقع وزیراعظم ہاؤس کے لان میں ایک یادگاری پودا لگایا۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر ماحولیات کے تحفظ، خطے میں شجرکاری کے فروغ اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کا سامنا کر رہا ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے دوست ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کرغیز صدر کے پاکستان آمد اور ماحول دوست اقدامات میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔
کرغیزستان کےصدرعزت مآب صادر ژاپاروف نے بھی اپنے خطاب میں پاکستان کی شجرکاری مہم  کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے دونوں ممالک کا تعاون خطے کے مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔
پودا لگانے کی یہ تقریب دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کے نئے دور کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔

متعلقہ پوسٹ