لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شعیب مرزا کو سپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔ اس سے قبل شعیب مرزا وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر اور شکایت سیل کے انچارج کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق شعیب مرزا نے سابقہ عہدوں میں تنظیمی امور، سیاسی رابطہ کاری اور حکومتی معاملات کی نگرانی میں فعال کردار ادا کیا، اور ان کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنان نے شعیب مرزا کی تقرری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کی ٹیم میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومتی امور اور عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

