
(ویب ڈیسک)یورپی ملک سلووینیا میں خطروں کےکھلاڑیوں نے حیران کن کرتب دکھا کر دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔
سپین کےڈینی رومان اور فرانس کے فریڈ فیوگن کو غلیل کی مدد سے 360 میٹر بلند چمنی کے اندر سے فضا میں اچھالا گیا۔
دونوں کھلاڑی 151 میٹر کی بلندی تک پہنچے اور پھر پیراشوٹ کے ذریعے بحفاظت زمین پر اتر آئے۔
انوکھےاسٹنٹ نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا،دونوں کھلاڑیوں نے اپنے نام دو عالمی ریکارڈ بھی کرلیے۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں بچوں کی اژدھے کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

