پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر چوہدری سالک سے سیکیورٹی واپس لے لی

chaudhry salik hussain1793715983 0


وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سمیت دیگر وفاقی وزرا سے پنجاب پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو واپس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ وفاقی وزرا کو پنجاب آمد پر صرف عارضی پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بھی ایلیٹ فورس کا پروٹوکول واپس لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ نے بھی سیکیورٹی واپس لیے جانے کی اطلاعات کو درست قرار دیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ مصطفیٰ ملک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحبہ دیکھ لیں، ان سے مثبت تنقید بھی برداشت نہیں ہو رہی۔ پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے ان کی ذہنیت واضح ہو گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے کرپشن کے خلاف کلمہ حق کہا ہے، عوام کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔مصطفیٰ ملک کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی واپس لیے جانے سے کوئی پریشانی نہیں، اصل مسئلہ کرپشن ہے جس کی نشاندہی چوہدری سالک حسین نے کی ہے۔

 

 





Source link

متعلقہ پوسٹ