نیتن یاہو کا ہم شکل ایرانی دکاندار مشکل میں پڑ گیا گاہکوں نےبائیکاٹ کر دیا

news 1794331408 3321



news 1794331408 3321

(24 نیوز)ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے اثرات تہران میں خشک میوہ جات اور مٹھائیاں فروخت کرنے والے ایک دکاندار تک بھی پہنچ گئے ہیں۔

 نیتن یاہو سے غیر معمولی مشابہت رکھنے والے اس شخص کو اس وقت گاہکوں کے بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا جب اس کی دکان میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ترک میڈیا کے مطابق تہران میں خشک میوہ جات فروخت کرنے والے ایک دکاندار کی شکل  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے حیرت انگیز حد تک ملتی ہےلیکن یہ مماثلت اس کے لیے مشکل کا باعث بن گئی ہے اور اکثر افراد نے اس کی دکان سے خریداری کرنا چھوڑ دی ہے۔

دکاندار کا کہنا ہےکہ کوئی بھی گاہک اس کی دکان پر نہیں آ رہا اور وہ اس صورت حال سے تنگ آ چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے والے بعض افراد نے دکان کا پتا معلوم کرنےکی بھی کوشش کی، جب کہ دیگر لوگوں نے اس کی نیتن یاہو سے مشابہت پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرےکیے۔

یہ بھی پڑھیں :ملائیشیا میں 5 افراد دریا میں ڈوب کر جاں بحق ، 3 لاپتہ ہو گئے





Source link

متعلقہ پوسٹ