مارکو روبیوایران کو جنگ پر تاوان دینے سے انکار 

news 1794367544 3105



news 1794367544 3105

(24نیوز)امریکا نے ایران کو جنگ پر تاوان دینے سے صاف انکار کر دیا،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے ایران کے خلاف موثر بحری ناکہ بندی اور اقتصادی پابندیاں لگائی جاچکی ہیں ان اقدامات کےبعد ایران کے خلاف بڑے آپریشنزکی ضرورت نہیں، ایران کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے بات چیت چل رہی ہے۔

پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے لیے رقم درکار ہے لیکن ایران کے پاس جتنے کم مالی وسائل ہوں گے وہ اپنی مبینہ تخریبی سرگرمیوں پر اتنی ہی کم رقم خرچ کر سکے گا۔

مارکو روبیو نے کہا ہے کہ  ایران کیخلاف مزید بڑے آپریشنزکی ضرورت نہیں، امریکا ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے پر تیار ہے تاہم تہران کے مطالبات مکمل طور پر غیر حقیقت پسندانہ ہیں۔

پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا توقع کرتا ہے کہ ایران اپنے مطالبات میں تبدیلی لائے گا اور اگر ایسا ہوا تو واشنگٹن سفارتی کوششوں کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا مواخذہ کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی:صدر ٹرمپ

روبیو نے مزید کہا کہ اگر معاشی اقدامات کے ذریعے وہی مقاصد حاصل کیے جا رہے ہوں تو امریکا کو ایران پر مزید فوجی حملے کرنے کی ضرورت نہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ