ایران کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی صوبے ہرمزگان میں کوہستک کے ساحلی علاقے کے قریب جدید فضائی دفاعی نظام کا استعمال کرتے ہوئے امریکی ایم کیو-1 ڈرون مارگرایا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بحریہ نے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے ساحلی علاقے سیریک کے قریب امریکی دشمن کا ڈرون روکا گیا اور ملک کے دفاعی نیٹ ورک کے زیر انتظام فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کردیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ خود کار ڈرون کا سیریک کے علاقے کے قریب کوہستک کے علاقے میں کامیابی سے سراغ لگایا گیا جس کے نتیجے میں ناکارہ ہوگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی ایم کیو-1 بغیر پائلٹ کے درمیانی پرواز کرنے والا طیارہ ہے جس سے جنرل ایٹمکس نے تیار کیا ہے اور امریکی فضائیہ کے زیر استعمال ہے اور امریکا اس طرح کے طیاروں کو مغربی ایشیا اور دیگر علاقوں میں فوجی اور نگرانی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ امریکی فضائیہ نے ایم کیو-1 پریڈیٹر فلیٹ 2018 میں ریٹائر کردیا تھا اور اس کی جگہ جدید ایم کیو-9 ریپیر متعارف کروایا تھا۔
Iranian Army announced that it shot down a US MQ-1 drone near Kuhestak, off the coast of Sirik in Hormozgan Province, using a new naval air defence system.
Follow: https://t.co/oa9JV4ikYQ pic.twitter.com/CVbpA2XQsy
— Press TV 🔻 (@PressTV) November 13, 2026
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس نے امریکا-اسرائیل جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ سولھویں ایم کیو-1 ڈرون مار گرایا ہے، ایم کیو-1 ڈرون کو امریکا نے خطے میں اپنی فضائی نگرانی اور کارروائیوں کے لیے جنگ کے آغاز سے استعمال کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے 28 فروری 2026 کو امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل کی آمد ورفت بند کردی ہے تاہم اپریل میں جنگ بندی کے لیے عارضی طور پر کھول دیا گیا تھا لیکن بعد ازاں امریکی حملوں کے نتیجے میں دوبارہ معطل کردیا گیا۔
Source link

