بھارت کے آسام میں منی بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک

fgsadasd1794630375 0


گوہاٹی: بھارتی ریاست آسام میں منی بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

حادثے میں منی بس پر سوار بیشتر افراد کالج کے طالب علم تھے، جو کلاسز ختم ہونے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثہ قازیگار کے قریب پیش آیا، جہاں منی بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ منی بس گولاگھاٹ سے ناگاؤں کی جانب جا رہی تھی، جبکہ ٹرک آسام کی طرف رواں دواں تھا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، تاہم فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ