افغان جریدے ہشتِ صبح کے مطابق، کینیڈین پولیس نے ٹورنٹو سے 26 سالہ افغان شہری کو داعش سے مبینہ تعلقات کے شبہے میں حراست میں لیا۔ کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص پر دہشت گرد تنظیم داعش کو مالی وسائل فراہم کرنے، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے معاونت کرنے اور مبینہ طور پر قتل کے منصوبے بنانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو عدالت میں پیش کیے جانے کی قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ کینیڈین پولیس نے اس معاملے پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
کینیڈا میں حالیہ برسوں کے دوران انتہا پسندی اور دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں پر نگرانی سخت کی گئی ہے، جبکہ حکام ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

