پاک فوج اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

FB IMG 1764799510615

رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوھانی نے منگل کے روز جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دفاعی شعبے میں جاری مضبوط تعاون کو سراہا اور تربیت، استعداد کار میں اضافہ اور انٹیلی جنس کے تبادلے کے میدان میں مزید پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا۔
کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ ملاقات سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فہد الجوھانی کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا

fb img 17647995170291342447587390924549
پاک فوج اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق 3

متعلقہ پوسٹ