یوٹیوبر رابعہ فیصل کی شوبز انڈسٹری میں انٹری، پہلے ڈرامے کی جھلک سامنے آگئی

fotojet 2026 11 14t131446 6601794644111 0


پاکستان کے مقبول یوٹیوب چینل ’سسٹرولوجی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر رابعہ فیصل اب اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

پانچ بہنوں پر مشتمل سسٹرولوجی فیملی نے یوٹیوب سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، تاہم اب تمام بہنیں سوشل میڈیا کے ساتھ انفرادی کیریئر پر بھی توجہ دے رہی ہیں۔ رابعہ فیصل ایک نجی ٹی وی چینل کے آنے والے ڈرامے ’بے حس‘ سے اداکاری کا آغاز کریں گی۔

چینل کی جانب سے ڈرامے کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں رابعہ فیصل کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

رابعہ فیصل کی بڑی بہنوں اقرا کنول اور حرا فیصل نے ان کے نئے سفر پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ مداح بھی رابعہ کو اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے پر مبارک باد دے رہے ہیں اور ان کے پہلے ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ