اسلام آباد کا پہلا جدید اور ڈیجیٹل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ عوام کے لیے مکمل طور پر فعال
انتظامیہ کے مطابق پارکنگ کے پہلے 20 منٹ مکمل طور پر مفت ہوں گے
اسلام آباد کا پہلا جدید اور ڈیجیٹل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ عوام کے لیے مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے زیرِ تعمیر اس پارکنگ پلازہ میں بیک وقت 1200 سے زائد گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
پارکنگ کی سہولت ہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے دستیاب ہوگی جبکہ شہری ابتدائی چند روز تک مفت پارکنگ کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق پارکنگ کے پہلے 20 منٹ مکمل طور پر مفت ہوں گے جس کے بعد کار کی پارکنگ کے لیے 100 روپے جبکہ موٹر سائیکل کے لیے 50 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

