اس تصویر میں وزیر اعظم نریندر مودی مبینہ طور پر ’کیا ہم آگے بڑھیں؟‘ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائچی، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز بھی نظر آ رہے ہیں۔ (فوٹو: ویڈیو کا اسکرین شاٹ)
گزشتہ 17 نومبر کو فلپائن کی راجدھانی منیلا میں کواڈ گروپ کے رہنماؤں کی بیٹھک میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، آسٹریلیا کے وزیر اعظم اور جاپان کی وزیر اعظم شامل ہوئے تھے۔ وہیں، ایک فوٹو سیشن کے دوران کئی صحافیوں نے ٹرمپ سے سوال پوچھنے شروع کر دیے اور ٹرمپ ان سوالوں کے جواب دینے کے لیے تیار نظر آئے۔ تاہم، اس دوران پی ایم مودی کافی بے چین نظر آئے۔
نئی دہلی: منیلا می کواڈ اجلاس کے فوٹو سیشن کے دوران جیسے ہی صحافیوں نے سوال پوچھنا شروع کیا، اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جس طرح عجلت اور بے چینی کے ساتھ ’کیا ہم آگے بڑھیں؟‘ کہا، اسے لے کر سوشل میڈیا پر لوگوں نے بڑی تعداد میں ردعمل ظاہر کیا اور ان کا مذاق اڑایا۔
معلوم ہو کہ 17 نومبر کو فلپائن کی راجدھانی منیلا میں کواڈ گروپ کے رہنماؤں کی بیٹھل ہوئی تھی۔ اس میں مودی کے ساتھ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز اور جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائچی نے شرکت کی۔
اس بیٹھک سے ٹھیک پہلے رہنماؤں کا فوٹو سیشن ہوا۔ دی وائر کی رپورٹ کے مطابق، اس کے بعد ہوئی آمنے سامنے کی میٹنگ تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی۔
فوٹو سیشن کے دوران کئی صحافیوں نے ٹرمپ سے سوال پوچھنے شروع کر دیے۔ صحافیوں نے این ویڈیا، ڈوئچے بینک سے لیک ہوئی فائلوں، ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، ایران اور دیگر معاملوں پر سوال کیے۔ ٹرمپ ان سوالوں کے جواب دینے کے لیے تیار نظر آئے۔
ڈوئچے بینک سے متعلق سوال کے فوراً بعد، جب ایک صحافی ابھی اپنی بات مکمل بھی نہیں کر پائے تھے، مودی نے پہلے جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائچی اور پھر ٹرمپ کی طرف دیکھا۔ اس وقت تک مودی کافی بے چین نظر آنے لگے تھے اور اپنی جگہ پر پریشان نظر آ رہے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے دھیمی آواز میں کچھ کہا۔ غور سے دیکھنے والے لوگوں نے ان کے اس جملے کو انگریزی میں ’شیل وی گو؟‘ (کیا ہم چلیں؟) کے طور پرنشان زدکیا۔
تاہم، کسی بھی رہنما نے مودی کی اس تجویز پر توجہ نہیں دی۔ سب اپنی جگہ کھڑے رہے اور ٹرمپ اگلے تین منٹ تک صحافیوں کے سوال کے جواب دیتے رہے۔ اس دوران مودی پوری طرح خاموش رہے۔
ایک موقع پر ٹرمپ نے مودی اور تاکائچی کی طرف دیکھتے ہوئے کہا، ’دیکھیے، مجھ سے اس طرح کے سوال پوچھے جاتے ہیں۔ بہت مشکل سوال۔‘
مودی بغیر کوئی ردعمل ظاہر کیے سامنے دیکھتے رہے، جبکہ تاکائچی نے سر ہلا کر ان کی بات سے اتفاق کیا۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران ٹرمپ نے مودی کو ’سخت ‘ بھی قرار دیا اور کہا کہ تاکائچی شاید ان سے بھی زیادہ سخت ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ نریندر مودی نے وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے 12 سالہ دور اقتدار میں اب تک ہندوستان میں کوئی ایسی پریس کانفرنس نہیں کی ہے جس میں وہ تنہا شریک ہوئے ہوں اور صحافیوں کو پہلے سے طے شدہ سوال کے بجائے اپنی مرضی سے سوال پوچھنے کی آزادی ہو۔ بیرون ملک دوروں کے دوران بھی مودی شاذ و نادر ہی صحافیوں کے غیر رسمی اور اچانک پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہیں۔
اسی سال اوسلو کے دورے کے دوران بھی ایک صحافی کے سوال پوچھنے پر مودی کا وہاں سے چلے جانا موضوع بحث بنا تھا۔ ناروے کی صحافی ہیلی لیونگ نے ان سے براہِ راست پوچھا تھا کہ وہ آزاد میڈیا کے صحافیوں کے سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے۔ اس سوال کے بعد مودی وہاں سے چلے گئے تھے۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر مودی کے حامیوں نے لیونگ کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں ٹرول کیا تھا۔ حال ہی میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے منعقدایک پروگرام میں انہیں ویزا ہونے کے باوجود شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔
اسی طرح، اس سال مودی کے میلبورن دورے کے دوران آسٹریلیائی میڈیا نے بھی ان کی پریس کانفرنس نہ ہونے پر سوال اٹھائے تھے۔
تاہم، اس سے قبل 2023 میں امریکہ کے دورے کے دوران مودی نے وہائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے دو سوالوں کے جواب دیے تھے۔
واضح ہو کہ 2026 کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں ہندوستان 180 ممالک میں 157ویں مقام پر ہے۔
مودی کے اس رویے پر انٹرنیٹ پر لوگوں کی جانب سے کئی طرح کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
PM Modi has gone from “Howdy Trump” to “Shall we go”. When he was completely ignored the myth of Vishwaguru fell apart.
India needs to communicate her vision of the world with clarity, wisdom and bold leadership.
Unfortunately humming and hawing during a press conference is simply ineffective and unwise.
— Gaurav Gogoi (@GauravGogoiAsm) November 18, 2026
Tried to hit the escape button on a press conference that wasn’t even his 😭
Trump starts taking questions in Manila, and Modi Ji immediately says, “Shall we move?”
Twelve years of avoiding pressers at home, and still got trapped in one abroad.🤣 https://t.co/tTWMYl9YT0
— D (@Deb_livnletliv) November 17, 2026
Tried to hit the escape button on a press conference that wasn’t even his 😭
Trump starts taking questions in Manila, and Modi Ji immediately says, “Shall we move?”
Twelve years of avoiding pressers at home, and still got trapped in one abroad.🤣 https://t.co/tTWMYl9YT0
— D (@Deb_livnletliv) November 17, 2026
How it started: Modi desperately asking “Shall we move?” to escape unscripted international journalists and getting completely ignored by Trump.
How BJP IT Cell and Godi Media are selling it: Clipping Trump’s 2-second sympathy line (“he’s a very tough man”) at the end to project a “strongman” image.
The secondhand embarrassment is unreal. 😭
— Sincere Dibya (@TheSincereDude) November 18, 2026
Bhaisahab, he saw journalists asking Trump questions and figured he might be next, so he started saying “shall we move, shall we move” 🤣🤣🤣🤣
That clip gets funnier with every rewatch.
— Roshan Rai (@RoshanKrRaii) November 17, 2026

