برطانوی شاہی خاندان کا اہم فیصلہہیری اور میگھن کو کرسمس دعوت دینے کی تجویز

news 1795071064 4316



news 1795071064 4316

(ویب ڈیسک)برطانوی شاہی خاندان کے سابق ملازمین نے مشورہ دیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو شاہی خاندان کی کرسمس تقریبات میں شرکت کی دعوت دی جانی چاہیے تاہم اس جوڑے کی آمد خاندان کے دیگر افراد کے لیے ناخوش گوار صورتِ حال پیدا کر سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق شاہی ملازم  گرانٹ ہیرالڈ اور سابق شاہی مالی جیک اسٹوکس نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس نے کرسمس کی تعطیلات برطانیہ میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پیشِ نظر بادشاہ چارلس کو اس جوڑے کو خوش دلی سے دعوت دینی چاہیے۔

ملازمین کی رائے ہے کہ اگر ہیری اور میگھن کو دعوت دی گئی تو شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین تقریبات میں شرکت سے انکار کر سکتے ہیں، اس صورتِحال سے شاہی خاندان کی کرسمس کی خوشیاں ناخوش گوار حالات میں بدل سکتی ہیں تاہم ولیم اور کیتھرین کو ہیری اور میگھن سے بات چیت کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں:88 لاکھ پاؤنڈ کی کرپٹو چوری، ہیکر کو 6 سال قید

دوسری جانب صحافی روب شٹر کے دعوے کے مطابق شہزادہ ولیم اپنے بھائی ہیری کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے والے ہیں جس کے تحت ہیری کو 2 میں سے 1 راستہ اختیار کرنے کا کہا جائے گا، یا تو ہیری کو برطانیہ میں رہنے کا کہا جائے گا یا پھر انہیں اپنے شاہی خطابات سے دستبردار ہو جانے کا آپشن دیا جائے گا۔

ایک شاہی ذریعے کے مطابق شہزادہ ولیم کا مؤقف ہے کہ ہیری برطانیہ واپس آ کر شاہی خطابات برقرار نہیں رکھ سکتے اور ساتھ ہی شاہی خاندان سے لاتعلقی بھی ظاہر نہیں کر سکتے۔

رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ولیم نہیں چاہتے کہ بادشاہ بننے کے بعد بھی شاہی خاندان کو میگھن اور ہیری کی شاہی ذمے داریوں سے علیحدگی کے معاملے کا سامنا رہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ